54

آزادکشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے۔۔لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے گھروں سے باہرنکل آئے

میرپور ….رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے، جھٹکے آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے کافی شدید تھے۔

میرپور شہر میں زلزلے کی زیادہ شدت محسوس کی گئی، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 4 تھی۔ جبکہ گہرائی کم ہونے کی وجہ سے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ محسوس ہوئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان مسلسل زلزلوں کی زد میں ہے۔ خاص کر شمالی علاقوں میں آئے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں