1,826

آٹھویں جماعت کے بعد کیا کریں

آٹھویں جماعت کے بعد کیا کریں
پیارے طلباء و طالبات، آٹھویں جماعت کے بعد دو آپشنز ہوتی ہیں، ایک سائنس اور دوسری آرٹس. اگر آپ نویں کلاس میں سائنس کے مضامین سلیکٹ کریں تو پھر بھی دو اقسام ہیں، میٹرک کمپیوٹر سائنس کے ساتھ یا بائیولوجی کے ساتھ. اگر آپ میٹرک بائیولوجی کے ساتھ کرتے ہیں تو آپ کے پاس مواقع ہوتے ہیں کہ اچھے نمبر حاصل کریں اور ایف ایس سی میں کسی معیاری کالج میں داخلہ لے کر تعلیم جاری رکھیں، پھر ایف ایس سی میں بھی دو قسمیں ہیں، پری میڈیکل یا پری انجینئرنگ. اس کے بعد آپ انجینئر یا ڈاکٹر بنے کے لیے امتحانات پاس کرنے کے بعد داخلہ لے سکتے ہیں. یا کسی انجینئرنگ کالج میں بشرطیکہ آپ نے ایف ایس سی میتھمیٹکس کے ساتھ اعلی نمبروں سے پاس کی ہو. اگر آپ ڈاکٹر یا انجینئر نہیں بن پاتے تو پھر بھی آپ کے پاس مواقع ہوتے ہیں کہ کسی اور سائنس کی فیلڈ میں شمولیت اختیار کر سکیں. جیسے بائیو ٹیکنالوجی یا کیمسٹری وغیرہ.
سائنس کے علاوہ ایک آپشن آرٹس بھی ہے، آپ میٹرک آرٹس میں بھی کر سکتے ہیں. جس کے مضامین آسان اور عام فہم ہوتے ہیں، میٹرک آرٹس میں کرنے کے بعد آپ لوگ ایف اے کرتے ہیں اور پھر بی اے، بی ایس، اور ایم وغیرہ، جس کے بعد آپ مقابلے کامے امتحانات پاس کرنے کے اہل ہوتے ہیں

https://www.careerkarwan.com/news/check-your-result-at-career-karwan

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں