38

انفیکشن میں اضافہ،چین کے اہم شہر میں لاک ڈاؤن نافذ

بیجنگ (این این آئی)چین کے شہر سوہلان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد شہر کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔چین کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ اس شہر میں گذشتہ روز وائرس کے 11 نئے کیسز سامنے آئے جن سب کا باعث ایک متاثرہ لانڈری کرنے والی خاتون بنی ہیں۔45 سالہ مریضہ جنھوں نے اپنے شوہر، بہنوں اور کنبہ کے کچھ دوسرے افراد کو متاثر کیا ہے، کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انھوں نے حالیہ دنوں میں کہیں سفر نہیں کیا۔شہر بھر میں تمام عوامی مقامات کو بند کردیاگیا ہے اور تمام رہائشیوں کو گھر پر رہنے کو کہا گیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کو معطل کردیا گیا ہے اور شہر کو خطرے کے سب سے اعلیٰ درجے پر رکھا گیا ہے۔اس نئے انفیکشن نے چینی سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے ، بہت سے لوگ اندازہ لگا رہے ہیں کہ اس خاتون کو کیسے انفکشن ہوا ہو گا۔ سوہلان سے تعلق رکھنے والے کئی افراد کا کہنا تھا کہ انھیں محسوس ہوا کہ ہر دن وائرس کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔سوہلان صوبہ جیلین میں ہے، جو شمالی کوریا کی سرحد کے ساتھ ہے۔ شمالی کوریا کا دعویٰ ہے کہ وہاں وائرس کا کوئی کیس نہیں ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں