72

اگلے تین دن ملک شدید طوفانی بارشوں کی زد میں ہوگا۔۔۔ ملک کے بیشترحصے سیلاب کی زد میں بھی آسکتے ہیں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

اسلام آباد 30 اگست2020ء) ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں اگلے تین روز کے دوران اکثر مقامات پر تیز بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور دریائوں میں سیلاب کا خطرہ ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کے لئے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ داخل ہو رہا ہے جس کے باعث اتوار(رات) سے منگل کے دوران پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔ پیر سے بدھ کے دوران راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، منڈی بہاؤالدین ، حافظ آباد ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، نارووال ، لاہور ، قصور ، اوکاڑہ ، فیصل آباد ، جھنگ ، سرگودھا ، میانوالی ، خوشاب ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اکثر مقامات پر تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان۔راجن پور ، ڈیرہ غازیخان ، ملتان ، بہاولپور ، خانیوال ، ژوب اور بارکھان میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ پیر سے بدھ کے دوران دیر ، سوات ، بونیر ، شانگلہ ، کوہستان ، ہری پور ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، پشاور ، چارسدہ ، صوابی ، مردان ، کوہاٹ اور کرم میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث پیر اور منگل کے روز شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اورندی نا لوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے جبکہ دریائوں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں خاص طور پر ریزروئیر آپریٹرز / واٹر منیجرز کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں