127

ایران نے 100 میٹر دور سے کورونا کے مریض کو پہچاننے والا آلہ تیار کرلیا

ایران نے 100 میٹر دور سے کورونا کے مریض کو پہچاننے والا آلہ تیار کرلیا

ایرانی پاسداران انقلاب نے کورونا وائرس کی تشخیص کا آلہ متعارف کراتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ آلہ متاثرہ شخص کو 100 میٹر کی دوری سے پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ ایئرپورٹ یا ٹریفک حکام کے پاس گاڑیوں کو چیک کرنے والے اینٹینا کی شکل کا ہے۔

ایرانی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب نے آلہ 15 اپریل کو ایک چھوٹی تقریب میں متعارف کرایا۔
آلے کو متعارف کراتے ہوئے جنرل حسین سلامی نے کہا کہ یہ آلہ اپنی نوعیت کا منفرد اور اسٹیٹ آف دی آرٹ آلہ ہے جو کہ دنیا میں کسی اور ملک کے پاس نہیں۔

آلہ کورونا سے متاثرہ شخص کی نشاندہی 100 میٹر کی دوری سے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ساتھ ہی آلہ کسی بھی ایسے علاقے کی نشاندہی بھی کرنے کی اہلیت رکھتا ہے جہاں پر کورونا کی نمی موجود ہو۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاسداران انقلاب کے سائنسدانوں کی ٹیم کی جانب سے تیار کیا گیا آلہ محض 5 سیکنڈ میں نتائج دیتا ہے اور اس کے نتائج کورونا ٹیسٹ سے 80 فیصد ملتے جلتے ہیں یعنی آلہ 80 فیصد درست نشاندہی کرتا ہے۔

رپورٹ میں یہ نہیں بتایاگیا کہ مذکورہ آلہ صحت کے حکام کو دیا گیا ہے یا نہیں اور کیا اس آلے کو بڑے پیمانے پر عام افراد اور علاقوں میں آزمایا گیا ہے یا نہیں۔

خیال رہے کہ ایران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شمار ہوتا ہے. وہاں پر 70 ہزار سے زائد لوگ وبا سے متاثر جب کہ 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں