60

ایندھن کی طلب میں اضافہ ، پٹرول اور خام تیل کی درآمد سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا

کراچی( آ ن لائن) وزارت توانائی نے ایک ماہ بعد ملک میں خام تیل اور پیٹرول کی درآمد پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی پیٹرولیم ڈویڑن نے آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کو ارسال کردہ مراسلہ میں پابندی ہٹانے سے مطلع کیا ہے۔ پابندی ختم ہونے کے بعد ریفائنریز خام تیل درآمد کرسکیں گی جب کہ مارکیٹنگ کمپنیز کو ڈیزل اور پیٹرول درآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔پیٹرولیم ڈویڑن کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کی کاشت کی وجہ سے ایندھن کی طلب میں یکم اپریل سے اضافہ ہوا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی کھپت میں
بھی اضافہ ہورہا ہے۔ اس صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں