69

بی آر ٹی بس سروس مختلف فنی خرابیوں کاشکارہونے لگی

پشاور 02 ستمبر2020ء صوبائی دارلحکومت پشاور کی حکومت کی طرف سے حال ہی میں شروع کی گئی بی آر ٹی بس سروس مختلف فنی خرابیوں کا شکار ہونے لگی ، بی آر ٹی کی بس تہکال اسٹیشن کے قریب خراب ہوگئی ۔ اس حوالے سے سامنے آنے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ٹریک پر رواں دواں بس اچانک تہکال اسٹیشن کے قریب پہنچ کر رک گئی حکام کی طرف سے کافی تگ و دو کے بعد بھی بس میں ہونے والی فنی خرابی کا پتا نہ چل سکا جس کے بعد تمام مسافروں کو وہیں پر اتارنا پڑا جبکہ 2,3 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بس وہیں پہ خراب کھڑی رہی ۔یاد رہے کہ چند روز قبل ہی بی آر ٹی پشاور کی ایک بس میں آگ بھڑک اٹھی تھی ، آگ لگنے کا واقعہ حیات آباد اسٹیشن پر پیش آی ا، ریسکیو 1122 نے آگ پر بروقت قابو پا لیا ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں