203

ثانیہ مرزا نے ہارٹ ایوارڈ جیت لیا

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فیڈ کپ ہارٹ ایوارڈ جیت لیا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی بھارت کی پہلی پلیئر ہیں، انھوں نے آن لائن 10 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے۔

ثانیہ کو ماں بننے کے بعد کامیابی سے کورٹ میں واپسی کی وجہ سے ایشیا اوشینا زون سے اس ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا تھا، انھوں نے اس اعزاز پر خوشی کا اظہار اور ووٹ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا، ثانیہ نے انعامی رقم چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں