66

جامعہ دارالعلوم کراچی نے ترکی ڈرامہ ارتغرل غازی کوحرام قراردے دیا

v

جامعہ دارالعلوم کراچی نے ترکی ڈرامہ ارتغرل غازی کوحرام قراردے دیا
کراچی(نیوز روم)کراچی کی جامعہ دارالعلوم نے ترکی کے مشہورڈرامے ارتغرل غازی سمیت دیگر ڈراموں کونامناسب قراردیتے ہوئے حرام قراردے دیا۔تفصیلات کے مطابق جامعہ دارالعلوم کراچی کے مطابق اس قسم کی فلمیں اور ڈرامے دیکھنااور دکھانا گناہ ہے جس میں اسلام اور اسلامی شخصیات کے کارناموں کوحقیقت سے دورکرکے اصل حقائق کومسخ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے نیز ڈراموں میں غلط بیانی اورغلط انتساب لازم وملزوم ہیں۔ان کاکہناہے کہ اسلام اور اسلامی شخصیات کے کارناموں کو حقیقت سے دورکرکے توڑ مروڑکردکھایاجاتاہے اس کے علاوہ اپنی طرف سے حلیہ‘لباس او رگفتگو کومنسوب کیاجاتاہے جو درحقیقت اسلام کی خدمت نہیں بلکہ اسلام کے خلاف سازش کاایک حصہ ہے لہٰذا مسلمانوں کوایسی فلمیں اورڈرامے دیکھنے سے پرہیز کرناچاہیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں