140

خانہ کعبہ میں تبدیلی غلاف کے موقع پرموسلادھاربارش۔۔۔۔

خانہ کعبہ میں تبدیلی غلاف کے موقع پرموسلادھاربارش۔۔۔۔
مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک) مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کوغسل دینے اور تبدیلی غلاف کے موقع پر ایک پروقارتقریب کا انعقادکیاگیا۔حرمیں شریفین کے امورکے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے اس تقریب کی نگرانی کی۔تقریب میں کلید بردارکعبہ‘منتظمین‘سعودی حکام اور غلاف ساز کسوہٰ فیکٹری کے اراکین نے شرکت کی۔خانہ کعبہ کوغسل دینے کے بعد سونے چاندی کی تاروں اور خالص ریشم سے تیارکردہ غلاف کعبہ تبدیل کیاگیا۔غلاف کی تیاری میں سات سو کلوسے زائد ؒخالص سونا چاندی اور چھ سوپچھتر ۶۷۵ کلوگرام ریشم استعمال کی گئی۔غلاف کی لمبائی پچاس فٹ اور چوڑائی پینتیس سے چالیس ٖفٹ ہے۔جبکہ اس کی تیاری پر چوبیس ملین سعودی ریال لاگت آئی۔غلاف کے چاروں کونوں پرسورہ اخلاص منقش ہے جبکہ مختلف آیات پر مشتمل پٹیاں بھی جڑی ہوئی ہیں۔مکہ مکرمہ کی دارالسکوہ فیکٹری میں تیارکردہ غلاف کعبہ ہرسال ۹ ذی الحج کوپورے تزک واحتشام سے خانہ کعبہ کی زینت بنایاجاتاہے۔اطلاعات کے مطابق جس وقت غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب ہورہی تھی خداکی قدرت بھی مہربان ہوگئی اور خانہ کعبہ میں موسلادھاربارش برسنے لگی جس سے حجاج کرام کے چہرے کھل اٹھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں