205

دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کوخدا حافظ، طارق عزیز بھی چل بسے

لاہور ( آن لائن)پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان اور طارق عزیز شو  اور بزم طارق عزیز جیسے شہرہ آفاق ٹی وی پروگرام سے شہرت پانے والے طارق عزیز اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق طارق عزیز کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ  انہیں گلے میں تکلیف کے باعث   ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہیں ہوسکے۔

پاکستان کے معروف میزبان اور انتہائی نفیس شخصیت طارق عزیز نے ریڈیو سے کیریئر  شروع کیا جبکہ 1974 میں نیلام گھر شو کا آغاز کیاوہ پی ٹی وی کے پہلے اینکر ہونے کا بھی اعزاز رکھتے تھے۔انہیں ان کے پروگرام نیلام گھر سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں