66

زیارت میں ہونے والے کان کے حادثے میں ملبے سے مزید آٹھ لاشیں نکال لی گئیں

خیبر پختون خوا کے ضلع مہمند کے علاقے زیارت میں ماربل کی کان سے ریسکیو آپریشن کے دوران مزید 7 لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد واقعے میں جاں بحق مزدوروں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔

کان کے ملبے تلے 11 زخمیوں کو نکال کر اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، اب بھی 15 سے 20 مزدوروں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔۔

ڈی پی او مہمند طارق حبیب کے مطابق جاں بحق ہونے والے بیشتر مزدوروں کا تعلق مقامی علاقے زیارت کلی سے ہے۔

جاں بحق 6 مقامی مزدوروں کی نمازِ جنازہ زیارت کلی میں ادا کرنے کے بعد مقامی قربستان میں تدفین کر دی گئی ہے جبکہ 11 مزدوروں کو زخمی حالت میں باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے اور ڈی جی ریسکیو 1122 بھی ضلع مہمند پہنچ گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں