62

سمارٹ ہونے کی پوری کوشش کررہی ہوں۔۔۔ندایاسر

پاکستان کی معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے وزن بڑھنے کی وجوہات بتادیں ۔ تفصیلات کے مطابق معروف مارننگ شو ہوسٹ نے تصاویر اور وڈیوز شیئر کرنے والی شہور و معروف ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کے بہت سارے مداحوں نے کہا کہ لگتا ہے ندا یاسر نے وزن بڑھا لیا ہے ، مداحوں کی جانب سے کیے گئے ان تبصروں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے اپنے مداحوں کو وزن بڑھنے کی وجوہات بتادیں ، اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ جی ہاں میں بھی ایک انسان ہوں ، کیونکہ کورونا کی وجہ سے میں اپنی ڈائیٹ پر عمل نہیں کرسکی جس سے وزن بڑھ گیا لیکن اب سے ڈائیٹ پر کام شرواع کردیا گیا ہے جبکہ جم میں بھی سخت محنت کررہی ہوں ، جلد ہی آپ لوگوں کو فرق دکھائی دے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں