67

سنتھیاڈی رچی کوپندرہ دن کے اندرپاکستان چھوڑ کرجانے کاحکم دے دیا گیا

سنتھیاڈی رچی کوپندرہ دن کے اندرپاکستان چھوڑ کرجانے کاحکم دے دیا گیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت داخلہ نے امریکی شہری سنتھیاڈی رچی کو۱۵ روز کے اندراندر پاکستان چھوڑنے کاحکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں قیام کے لیے جاری ویزہ کی مدت ختم ہونے پر سنتھیاڈی رچی کی طرف سے دزارت داخلہ کو ویزہ کی توسیع کے لیے درخواست دی گئی تھی جسے وزارت داخلہ نے مسترد کردیا۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی خاتون کوملک بدرکرنے کے خلاف کیس میں امریکی خاتو ن کے بیان میں تبدیلی پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے بزنس ویزہ دینے کی پالیسی طلب کی تھی جبکہ عدالت نے سنتھیارچی کی رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی سماعت ٹرائل کورٹ کو دوبارہ سننے کاحکم دیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں