46

سوشل میڈیا پر پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر سبزی فروش کی دھوم۔۔۔

سوشل میڈیا پر پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر سبزی فروش کی دھوم۔۔۔۔۔
انٹرنیشنل (نیوز ڈیسک) بھارت کے شہر اندورکی رہنے والی رئیسہ انصاری کامیونسپل کارپوریشن کےؒخلاف انگریزی میں کیا گیا احتجاج سوشل میڈیاپروائرل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق رئیسہ انصاری اندورکی رہنے والی ہے اس نے میٹیریل سائنسز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔اس سے جب پوچھاگیا کہ اتنی تعلیم حاصل کرنے کے باوجود سبزی فروشی ہی کیوں؟تو اس نے کہاکہ نوکری میں کیارکھاہے وہ سبزی بیچ کر اس سے زیادہ کماتی ہے۔سبزی فروشی اس کا خاندانی پیشہ ہے اس کے والد بھی سبزی فروش ہیں لیکن ان کی عمرزیادہ ہونے کی وجہ سے اب وہ ان کی جگہ سبزی اور پھل بیچ رہی ہے۔وہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اس کا ٹھیلا اٹھوائے جانے کے خلاف فرفرانگریزی بولتے ہوئے احتجاج کررہی تھی جس کی وجہ سے سب کی توجہ کامرکز بنی ہوئی تھی۔صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے اس نے بتایا کہ آج اس نے آم لگائے تھے لیکن ابھی تک اس کی بِکری نہیں ہوئی۔صبح سے کارپوریشن والے اس کو ٹھیلا نہیں لگانے دے رہے جس کی وجہ سے وہ کبھی ادھرتوکبھی ادھر اپنا سامان رکھ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں