57

سیشن کورٹ نے اداکارہ صباقمر اور ساتھی گلوکاربلال سعید کی گرفتاری سے روک دیا۔

لاہور(نیوز ڈیسک)سیشن کورٹ نے مسجد وزیرخان میں گانے اور ڈانس کی شوٹنگ کے مقدمے میں نامزد اداکارہ صباقمر اور سنگر بلال سعید کی ضمانت کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کو دونوں کوگرفتارکرنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران دونوں کمرہ عدالت میں موجود تھے۔خیال رہے کہ ان کے خلاف تھانہ اکبری گیٹ مقدمہ درج ہے۔ان پرالزام ہے کہ انہوں نے مسجد وزیرخان میں گانے پررقص کیاتھا۔سوشل میڈیاپراس رقص پرشدید تنقید کی گئی اور دونوں کوقرارواقعی سزادینے کا مطالبہ کیاگیاتھا۔واضح رہے کہ اپنے بیان میں صباقمراور بلال سعیدنے مسجد میں شوٹ کروانے پر معافی مانگتے ہوئے وضاحت کی کہ انہوں نے مسجد میں رقص نہیں کیا او رنہ ہی شوٹ کئے گئے مناظرکے پس منظر میں موسیقی چلائی۔عدالت نے ان دونوں کی ضمانت منظورکرتے ہوئے ان کی درخواست ضمانت کی توثیق کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں