488

سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابیاں حاصل کرنے والی پانچ بہنیں لیلیٰ ملک‘شیریں ملک‘سسی ملک‘ماروی ملک اور ضحٰی ملک

سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابیاں حاصل کرنے والی پانچ بہنیں
لیلیٰ ملک‘شیریں ملک‘سسی ملک‘ماروی ملک اور ضحٰی ملک
ہری پور(نیوز رپورٹر)سی ایس ایس کے امتحان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبہ ضُحٰی شیرملک نے پاکستان میں سنٹرل سپیرئیر سروس کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرلی ہے اس طرح وہ پاکستان سول سروسزکا حصہ بننے والی اپنے خاندان کی پانچویں رکن ہیں۔تفصیلات کے مطابق ان سے قبل ان کی چاروں بہنیں بھی سول سروسز میں مختلف سرکاری عہدوں پر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ان پانچ بہنوں کا تعلق صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع ہری پورسے ہے ان کے والد ملک رفیق اعوان ہری پورمیں ایس ڈی او ہیں۔انہوں نے اپنی سب بیٹیوں کی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دی۔ضحی اور اس کی سب بہنوں نے راولپنڈی کے کانوونٹ اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی تھی۔سب سے بڑی بہن لیلیٰ ملک شیر نے ۸۰۰۲ ء میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا تھا۔اس کی کامیابی نے دوسری بہنوں کوبھی راہ دکھائی اور ہردوسے تین سال کے وقفے سے سب بہنیں سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابیاں حاصل کرتی چلی گئیں۔لیلیٰ نے بی اے تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد ۱۲ سال کی عمرمیں سب سے کم عمرسی ایس پی افسربننے کا اعزاز حاصل کیا اس کے علاوہ اس نے انگریزی ادب میں ایم اے کی ڈگری بھی حاصل کی۔ لیلیٰ ملک کراچی میں محکمہ انکم ٹیکس میں ڈپٹی کمشنر کے فرائض اداکررہی ہیں۔
۔دوسرے نمبر پر شیریں ملک ہیں جو آج کل نیشنل ہائی وے اتھارٹی اسلام آباد میں ڈائریکٹر کے عہدے پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں۔سسی ملک اس وقت ڈپٹی ایگزیکٹو سی ای او چکلالہ کینٹ راولپنڈی ہیں۔جبکہ چوتھی بہن ماروی ملک بطور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کام کرہی ہیں۔ضُحٰی ملک سب سے چھوٹی ہیں اور ۷۱ جون کو جاری کیے جانے والے نتائج کے مطابق وہ آفیسر ز منجمنٹ گروپ میں شمولیت اختیارکریں گی۔زمانہ طالبعلمی میں ضحی کا لج نیٹ بال کی کپتان اور سٹوڈنٹس کونسل کی صدربھی رہیں۔نیز اس نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے بین الاقوامی تعلقات عامہ میں ماسٹرز بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں