96

شٰیخوپورہ میں خطرناک ٹرین حادثہ۔۔۔۹۱ سکھ یاتری ہلاک

شٰیخوپورہ میں خطرناک ٹرین حادثہ۔۔۔۹۱ سکھ یاتری ہلاک
شیخوپورہ(نیوز رپورٹر)شیخوپورہ میں ریلوے پھاٹک پرمنی بس اور ٹرین میں زبردست تصادم کے نتیجے میں ۹۱ سکھ یاتری ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں ان کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ترجمان کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس کراچی سے لاہور آرہی تھی۔حادثہ فاروق آباد اوربحالی ریلوے اسٹیشن پرہوا۔ریلوے کی امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق سکھ یاتری پشاورسے سچاسوداجارہے تھے۔وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے حادثے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ ڈویژنل انجینئر کومعطل کردیاگیاہے۔شیخ رشید نے حادثے پر گہرے دکھ کااظہارکرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کوبہترین طبی امداد فراہم کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں