35

عید کے بعد شادی ہال اورریسٹورنٹس کھول دیئے جائیں گے۔۔۔اسدعمر


لاہور(نیوزڈیسک)وفاقی وزیراسدعمر سے آل پاکستان ویڈنگ وریسٹورنٹس کے وفد نے ملاقات کی۔وفد نے وفاقی وزیرسے ملاقات میں درخواست کی کہ ریٹورنٹس اور شادی ہالز کروناکے باعث سخت مشکل حالات سے دوچارہیں لہٰذا ان کوکھولنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔وفاقی وزیرنے عید قربان کے بعد ایس اوپیز کے ساتھ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کے کھولنے کاعندیہ دے دیا۔انہوں نے کہاکہ عیدکے بعد اس فیصلے پر این سی اوسی اجلاس میں دوبارہ جائزہ لیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں