122

قومی اثاثوں کو بیچنے کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے

 قومی اثاثوں کو بیچنے کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے، سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نےدعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے پی آئی اے اور سٹیل ملز بیچنے کا فیصلہ کر لیا ہے، روزوویلٹ ہوٹل کی میٹھائی بھی کھائی جاچکی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ حکو مت نے قومی اثاثوں کو بیچنے کی حتمی منظوری دے دی ہے ، روز وویلٹ ہوٹل کو بیچنے کے لئے پاکستان کی جانب سے دو پارٹنر ہیں۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی ہے کہ جس ائیر لائن نے دوسری بڑی ائیر لائنز کو بنایااسے بیچا جا رہا ہے۔ تجزیہ کار نے بتایا کہ روزوویلٹ ہوٹل کی میٹھائی کھا لی گئی ہے۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اپوزیشن کو ریلیف ضرور ملے گا مگر ان کی خواہش کردہ قانون سازی نہیں ہوگی۔

سینئر صحافی نے کہا کہ اپوزیشن نیب کو ختم کرنا چاہتی ہے ، اور ان کی اس خواہش کی کوئی حیثیت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں