84

موٹروے پر کارحادثہ۔۔۔۔۔ماں اور تین بچے جاں بحق

موٹروے پر کارحادثہ۔۔۔۔۔ماں اور تین بچے جاں بحق
رحیم یارخان (نیوز ڈیسک) رحیم یارخان میں ملتان سکھر موٹروے پر تیز رفتار کارالٹنے سے خاتون اور اس کے تین بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ شوہرشدید زخمی حالت میں شیخ زید ہسپتال میں منتقل کردیاگیا ہے۔ریسکیو کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیورکونیند آنے کے باعث پیش آیا۔کار کے الٹتے ہی اس میں آگ لگ گئی۔اطلاعات کے مطابق میاں بیوی اپنے بچوں کے ساتھ کراچی سے خوشاب جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں