73

مکہ کی فضاؤں میں لبیک اللھم لبیک کی صدائیں گونجنے لگیں

مکہ کی فضاؤں میں لبیک اللھم لبیک کی صدائیں گونجنے لگیں
ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کی فضاؤں میں لبیک اللھم لبیک کی صدائیں گونجنے لگیں۔عازمین حج نے قرنطینہ ختم کرکے احرام کی حالت میں مناسک حج کی محدود پیمانے پرادائیگی کاآغاز کردیا۔عازمین حج نے احرم کی حالت میں خانہ کعبہ کاطواف کیا۔مسجد الحرام میں سماجی فاصلہ برقراررکھنے کے لیے مخصوص نشان لگادئیے گئے ہیں۔عازمین حج منیٰ میں خصوصی کمپلیکس میں قیام کریں گے جہاں وہ ذکرواذکاراورعبادات میں مصروف رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں