63

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے تمام علاقوں کی کلیئر رپورٹ طلب کرلی

بارش کے بعد صوبائی دارالحکومت کی صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر حسین شاہ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری، کمشنر کراچی، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ اور میونسپل کمشنرز کے ایم سی شریک ہوئے۔

دوران اجلاس سید مراد علی شاہ نے کمشنر آفس میں تمام مشینری کے سامان کی فہرست بنانے کی ہدایت کردی اور کہا کہ انوینٹری ہوگی تو ایمرجنسی کی صورتحال میں مشینری موو کرنا آسان ہوگا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کو کھارادر کلیئر کرنے، کورنگی کازوے کھولنے، لیاقت آباد فلائی اوور کو پہنچنے والے نقصان، ڈی ایچ اے سے پانی کی نکاسی اور بجلی کی بحالی کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔

سید مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ کھارادر رات دیر تک کلیئر ہوجائے گا جبکہ کورنگی کازوے سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ کھارادر اور وزیر مینشن مجھے رات 12 بجے تک کلیئر چاہیے، ریفک کے مسائل کچھ جگہوں پر رپورٹ ہوئے ہیں، کے ایم سی کازوے کی مرمت کر۔

کمشنر کراچی نے اجلاس کو بتایا کہ لیاقت آباد فلائی اوور کے تھوڑے حصے کو نقصان پہنچا ہے، جس پروزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اہم شاہراہیں موٹرایبل کریں اور پھر صفائی کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں