80

پہلا آن لائن اسکول لانچ کردیاگیا

لاہور(نیوز ڈیسک) آن لائن تعلیم موجودہ حالات میں وقت کی اہم ٖضرورت بن گئی ہے۔ملک میں کروناکی صورتحال کے پیش نظر سب تعلیمی ادارے بندہیں ؒ‘جبکہ اساتذہ بے روزگار ہوگئے ہیں لیکن موجودہ حالات کودیکھتے ہوئے آگے بڑھنے کا واحد راستہ آن لائن تعلیم ہے۔اس ضمن میں ہرتعلیمی ادارے نے آن لائن کلاسز کاآغازکردیاہے۔ائیراسکول پاکستان کی آن لائن تعلیم متعارف کرانے والا پہلاادارہ ہے جس نے متعدد کورسز متعارف کرائے۔ایئرلائن اسکول اساتذہ کوآن لائن پڑھانے کی سہولت فراہم کررہاہے۔بین الاقوامی سطح پرطلباء تک رسائی کے لیے ایئراسکول بہترین ماہرین کی خدمات حاصل کررہاہے جوبراہ راست کورسز پیش کررہے ہیں۔ان کورسز میں فیس بک مارکیٹنگ‘فری لانسنگ‘کیلکلس‘ پروگرامنگ‘ای کامرس‘آئی ای ایل ٹی جیسے کورسز شامل ہیں۔یہ سارے کورسز مناسب فیس پردستیاب ہیں۔ہرکورس میں دنیابھرسے طالبعلموں کی بھرپورشرکت ہوتی ہے اور یہ کورسز اردواورانگریزی کی مرکب زبان میں ہوتے ہیں َ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں