83

کراچی میں بارشوں نے تباہی مچادی۔۔۔وزیراعلیٰ سندھ نے عام تعطیل کااعلان کردیا جوجہان ہے وہیں رہے۔۔۔گھروں سے باہرنہ نکلیں۔مرادعلی شاہ کی عوام کواپیل

کراچی(نیوز ڈیسک)شہر قائد کراچی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک وزخمی ہوئے،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی کے مشہورملینیم مال کے قریب ایک دیوارپرآسمانی بجلی گرنے سے ۹ افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔طلاعات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث پیداہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے اہل کراچی سے اپیل کی ہے کہ مشکل گھڑی میں جوجہاں ہے وہیں رہے کہیں آنے جانے کی ضرورت نہیں َ۔اس ضمن امیں کل پورے کراچی میں عام تعطیل کااعلان کردیاگیاہے۔ اطلاعات کے مطابق آئندہ دوروز کراچی والواں کے لیے بہت خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں اس لیے وزیراعلیٰ سندھ نے تمام سرکاری اور ٖغیرسرکاری اادارے بند رکھنے کے احکامات جاری کردئے ہین۔کراچی اور سندھ میں آرمی فلڈ ایمرجنسی کنٹرول قائم کردیاگیاہے۔جبکہ پاک فوج کے جوان پانی کی نکاسی میں مصروف عمل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں