67

کراچی میں چارمنزلہ بلڈنگ زمین بوس۔۔۔۔ عمارت میں چھ خاندان آباد تھے۔۔۔۔۔ عمارت کے نیچے دبے افراد کی تلاش جاریٓ

کراچی شرقی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں چار منزلہ رہائشی عمارت زمیں بوس ہو گئی جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے اور ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جس مقام پر عمارت گری ہے وہاں کافی عرصے سے پانی کھڑا تھا، ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کے ملبے سے 8 زخمی افراد اور 2 بچوں کی لاش کو نکال لیا گیا ہے جبکہ ملبے تلے دبے مزید افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے مطابق عمارت غیر قانونی طور پر چائنا کٹنگ کرکے بنائی گئی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس کے اہلکار ذوالفقار کی فیملی بھی اسی مکان میں رہائش پذیر ہے،

واقعہ کے بعد پولیس رینجرز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں