254

کچھ دن زندگی کو انجوائے کرناچاہتی ہوں۔۔۔ملالہ یوسف زئی

کچھ دن زندگی کو انجوائے کرناچاہتی ہوں۔۔۔ملالہ یوسف زئی
انٹرنیشنل (نیوز ڈیسک)پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ انہوں نے فلسفہ‘سیاست او رمعاشیات میں آکسفورڈ سے اپنی ڈگری مکمل کرلی ہے اور اس وقت یہ مزہ اور شکربیان کرنا مشکل ہے۔ملالہ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنی تعلیم کو پہلی ترجیح دی ہے جس کی وجہ سے میں اپنے آپ پرتوجہ نہیں دے پائی۔مجھے نہیں پتہ آگے کیا ہونے والا ہے مگر اب میں تھوڑاوقت اپنے ساتھ بھی گزارناچاہتی ہوں۔اب نیٹ فلیکس ہوگامیں ہونگی اور میری نیندہوگی۔واضح رہے کہ ملالہ نے ۹جون کوبرطانیہ کی معروف یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرلی ہے۔ملالہ اب تک نوبل امن انعام‘سخاروف اور ورلڈ چلڈرن پرائز سمیت۰۴ سے زیادہ بین الاقوامی اعزازات حاصل کرچکی ہے۔ملالہ نے امریکی سیاہ فام کی ہلاکت پرانصاف کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں