133

کے پی کی طالبہ سدرہ خان نے پاکستان کانام سربلندکردیا

کے پی کی طالبہ سدرہ خان نے پاکستان کانام سربلندکردیا
صوابی (نیوز رپورٹر)صوابی سے تعلق رکھنے والی طالبہ سدرۃالمنتہیٰ الیاس سدرہ خان نے چارٹرڈ اکاؤنٹس کے امتحان میں 180ممالک کے طلباء وطالبات کومات دے کر پوری دنیامیں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے نجی کالج میں زیرتعلیم سدرہ کا تعلق پسماندہ ضلع صوابی سے ہے۔سدرہ پشاور کیمپس آف دی پروفیشنلز اکیڈمی آف کامرس کی طالبہ ہیں۔برطانوی یونیورسٹی نے اے سی سی اے کے امتحان کا انعقاد کیا جس میں سدرہ نے منجمنٹ انفارمیشن کے مضمون میں سوفیصد نمبرحاصل کرکے ۰۸۱ممالک کے طلباء وطالبات کوپیچھے چھوڑدیا۔کالج کے پروفیسر اویس بلال نے کہاکہ یونیورسٹی سدرہ کو ہروہ سپورٹ دے گی جو اس کے کیریر کو بلندیوں تک لے جانے میں ممدومعاون ثابت ہوگی۔سدرہ نہ صرف ہماری یونیوسٹی کا فخر ہے بلکہ اس نے یہ اعزاز حاصل کرکے پاکستان کا نام پوری دنیامیں روشن کردیاہے۔ہمیں اپنی ہونہارطالبہ پرفخرہے۔کالج کے چیرمین نے کہاکہ آج سے قبل کسی طالبہ نے اے سی سی اے میں اس قدرشاندارکارکردگی نہیں دکھائی سدرہ وہ پہلی طالبہ ہیں جنہوں نے اے سی سی اے کے میدان میں کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔سدرہ کی والدہ کاکہناہے کہ میری بیٹی نے یہ کامیابی سخت محنت کے بعد حاصل کی ہے۔مجھے اپنی بیٹی پرفخرہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں