19

گجرات کی جیل میں ۱۰۱ سالہ قیدی شدیدعلیل۔۔۔ہسپتال منتقل


گجرات (نیوز ڈیسک) گجرات کی جیل میں قید ۱۰ ۱سالہ مہدی خا ن شدیدعلیل ہوگیا۔طبعیت بگڑنے پر انہیں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ان کے اہل خانہ نے صدرپاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ مہدی خان نہ صرف طویل العمر ی او ر بیشماربیماریوں کاسامناہے بلکہ ان کی بینائی بھی ختم ہوچکی ہے جس کی وجہ سے ان کی میں حالت بہت بگڑ رہی ہے لہٰذا ان کوطویل العمری کی بناء پران کی سزامعاف کی جائے۔تفصلات کے مطابق مہدی خان کو ۲۰۰۶ میں قتل کے مقدمے میں عمرقیدکی سزاسنائی گئی تھی۔۲۰۰۹ ء میں ٹرائل کورٹ نے انہیں بری کردیا تھا لیکن مخالف فریق نے فیصلہ لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔۲۰۱۹ میں لاہورہائی کورٹ نے انہیں اس وقت سزاسنائی جب وہ اپنی زندگی کی ایک سوبہاریں دیکھ چکے تھے۔بعد ازاں انہیں جیل منتقل کردیاگیا۔بزرگ قیدی نے لاہور ہائی کورٹ میں جیل مینوئل کی شق ۱۴۶ کے تحت قبل ازوقت رہائی کے لیے درخواست دی تھی جس کے تحت سپرنٹنڈنٹ کسی بھی قیدی کو طویل العمری‘ضعیفی یابیماری کی نوعیت کودیکھتے ہوئے رہائی کی سفارش کرسکتاہے۔گجرات جیل کے سپرنٹنڈنٹ ملک لیاقت کاکہناہے کہ قیدی کوتمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور اس وقت بھی وہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں