میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضرپی ٹی آئی کے 11 نمائندے پارٹی سے فارغ

میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 نمائندوں کو صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے پارٹی سے نکال دیا۔

حلیم عادل شیخ نے 11 بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے نمائندوں کے جواب غیر تسلی بخش قرار دیے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے جمع کروائےگئے جوابات اطمینان بخش نہیں ہیں، تمام جوابات ایک جیسے اور اسٹیریو ٹائپ ہیں۔