19کروڑ پاؤنڈ اسکینڈل ،نیب نے بشریٰ بی بی کو بھی 7 جون کو طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 19کروڑ پاؤنڈ اسکینڈل میں عمران خان کے بعد انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی 7 جون کو طلب کرلیا ہے .

بشریٰ بی بی کو بھیجے گئے نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ بدھ 7 جون کو صبح 11 بجے نیب راولپنڈی کے دفتر جی-6 اسلام آباد میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں اور بھیجے گئے سوالات کے جواب تحریری شکل میں جمع کرادیں

نیب کی جانب سے نوٹس میں القادر یونیورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ، القادر یونیورسٹی پروجیکٹ انڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ اور القادت ٹرسٹ کی رجسٹریشن سمیت دیگر تمام دستاویزات ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے

اس سے قبل نیب نے 19 کروڑ پاؤنڈ اسکینڈل کے تحت عمران خان کو بھی 7 جون کو طلب کر لیا ہے، جو اس مقدمے میں مرکزی ملزم ہیں۔