190 ملین پاؤنڈ کیس :شہزاد اکبر اور زلفی بخاری آج نیب میں طلب

برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈز کی منتقلی کے کیس میں تحقیقات کے لیے شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کو آج نیب نے طلب کرلیا۔

گزشتہ ہفتے شہزاد اکبر کو نیب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہوکر انکوائری میں جواب ریکارڈ کرائیں۔

نیب راولپنڈی کی جانب سے شہزاد اکبر کو کال اپ نوٹس جاری کیا گیا، نیب نے شہزاد اکبر کو آج دن ساڑھے11بجے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

نوٹس کے متن کے مطابق عدم پیشی پر نیب شہزاد اکبر کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔