پی ٹی آئی کے مزید 2 سابق ایم پی ایز کی جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت متوقع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 2 سابق ایم پی ایز کی جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں سابق ایم پی ایز کے جہانگیر ترین گروپ سے معاملات طے پا گئے ہیں۔

تحریک انصاف کے دونوں سابق ایم پی ایز کا ایک دو روز میں جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔

پی ٹی آئی کے ایک سابق صوبائی وزیر کے بھی جہانگیر ترین گروپ سے معاملات پر مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی ایز سردار عبدالحئی دستی اور نیاز گشکوری جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔