کیپٹن کرنل شیرخان شہید کے مجسمے کی بے حرمتی کرنے والے مزید 2 ملزمان گرفتار

مردان میں کیپٹن کرنل شیرخان شہید (نشان حیدر) کے مجسمے کی بے حرمتی کرنے والے مزید 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق 9 مئی کو ملزمان شیر عالم اور عدنان نے کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کو توڑ کر آگ لگائی تھی اور ملزمان کو مردان سے گرفتار کیا گیا۔

مجسمے کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

پولیس نے اس سے پہلے بھی ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا۔