9مئی مظاہروں میں شریک 24 اساتذہ معطل

9 مئی کو ہونیوالے پرتشدد مظاہروں میں شریک ہونیوالے لوئر دیر کے 24 اساتذہ کو معطل کردیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے نیب نے رینجرز کی بھاری نفری کی مدد سے گرفتار کرلیا تھا، انہیں القادر ٹرسٹ کیس کی تفتیش کیلئے نیب راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا.

محلکمہ تعلیم خیبرپخونخوا نے عمران خان کی گرفتاری پر نو مئی کو پُرتشدد مظاہروں میں شریک ہونیوالے اساتذہ کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔ڈی ای او لوئر دیر نے پرتشدد مظاہروں میں ملوث 24 اساتذہ کو 3 ماہ کیلئے معطل کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 9 مئی واقعات میں ملوث اساتذہ کو انکوائری رپورٹ کی روشنی میں معطل کیا گیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ معطل کئے گئے اساتذہ پرتشدد واقعات میں ملوث پائے گئے تھے.