وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کی ساری سازش کا موجد چیئرمین پی ٹی آئی تھا، اُس نے ریاست کو چیلنج کیا جو سبق اُس نے پڑھایا، نتیجہ 9 مئی کو نکلا۔
سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کھنڈرات چھوڑ کر گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اقتدار جانے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی باولا ہوگیا، اس نے اپنا رشتہ اقتدار سے مشروط کر دیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ماضی میں کئی بار سیاست دانوں سے اقتدار چھینا گیا، کسی نے ریاست کو چیلنج نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کو ڈھال بنا کر استعمال کیا گیا، اپنے غلط فیصلوں کی قیمت وہ خود ادا کر رہا ہے، استعفے اس نے خود دیے۔