یوم تکریم شہدا پاکستان پر قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا شہدا کے بچوں کیلئے بڑا اعلان

یوم تکریم شہدا پاکستان پر قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد نے شہدا کے بچوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وی سی ڈاکٹر نیاز احمد نے تمام شعبہ جات میں شہدا کے بچوں کیلئے نشستوں کا اعلان کر دیا،وی سی ڈاکٹر نیاز احمد نے قائداعظم یونیورسٹی میں شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کااعلان کیا۔

ڈاکٹر نیاز احمد نے کہاکہ شہدا نے پاکستان کی حفاظت اور بقا کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں ،ہم کچھ بھی کرلیں، شہدا کا قرض نہیں چکا سکتے،وی سی قائداعظم یونیورسٹی نے کہاکہ ہم شہدا کی قربانیوں کے باعث آج آزاد فضا میں سانسیں لے رہے ہیں،پاکستانی قوم شہدا کی قربانیاں کبھی نہیں بھلا سکتی۔