امریکی شہر فلاڈلفیا میں ہائی وے کا پل گر گیا

امریکی شہر فلاڈلفیا کے مصروف ترین ہائی وے کا پل گر گیا۔

ذرائع کے مطابق ہائی وے کے پل کے نیچے ایک ٹرک میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

ٹرک میں لگی آگ اس قدر شدید تھی کہ اس سے پل متاثر ہوا اور وہ منہدم ہوگیا۔

فلاڈلفیا فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ کس قسم کا ٹرک تھا۔

ذرائع کے مطابق حادثے کی وجہ سے آئی 95 ہائی وے کی 4 لین متاثر ہوئی ہیں، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

حکام کا کہنا ہے فلوریڈا کو دوسرے شہر سے ملانے والی شاہراہ دوطرفہ ٹریفک کے لیے بند ہے اور اس کی مرمت کے کام میں ہفتوں لگ سکتے ہیں۔