شرح سود 19 اعشاریہ 50 برقرار رہے گی یا کچھ تبدیلی ہو گی؟ فیصلے کے لیے اجلاس آج ہو گا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مانیٹری پالیسی کا اجلاس آج ہو گا، جس میں شرح سود کے حوالے سے فیصلہ مزید پڑھیں
بالٹی سر پر پہن کر نکلنے والے سیاسی دہشت گرد نے جیل جانے کے خوف سے پورا پاکستان جلوا دیا: بلاول بھٹو
وزیر خارجہ و پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالٹی سر پر پہن کر نکلنے والے سیاسی دہشت گرد نے جیل جانے کے خوف سے پورا پاکستان جلوا دیا۔
کراچی میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ عمران خان آج بھی لاڈلا ہے، ہرکونے میں ان کے سہولت کار موجود ہیں، یہ کس قسم کا لیڈر ہے، یہ سیاسی دہشت گردی پر اترآیا ہے ، اس نے ہمارے ادارے پر وہ حملے کیے جو ماضی میں صرف دہشت گرد کرسکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بالٹی سر پر پہن کر نکلنے والے سیاسی دہشت گرد نے جیل جانے کے خوف سے پورا پاکستان جلوا دیا، جیالوں پر بھی ظلم ہوئے لیکن انہوں نے کبھی ریاست کو نقصان نہیں پہنچایا۔
عدالتی ریمارکس پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نےکہاکہ جب ذوالفقار علی بھٹو عدالت میں پیش ہوئے تو کسی نے انہيں نہيں کہاکہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، بے نظیر جیل میں قید تھیں، آصف زرداری بارہ سال جیل میں رہے، تب کہاں تھا چیف جسٹس؟ کہاں تھا انصاف؟ ہمارے لیے تو کوئی ایسا چیف جسٹس نہیں تھا، ہم نے تو تب بھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا۔
ان کا کہناتھاکہ کراچی میں پیپلز پارٹی نے ابھی صرف ٹریلر دکھایا ہے، جلد پورے ملک سے دہشت گردوں کو فارغ کردیں گے، پیپلز پارٹی نے دہشت گردوں کا سامنا کیا ہے، یہ عمران کیا چیز ہے؟ پیپلز پارٹی انتخابات سے نہیں ڈرتی، مخالفین کو ووٹ کی طاقت سے شکست دیں گے۔