عامر خان ابھی ذہنی طور پر پریشان ہیں:کمال راشد خان

بالی ووڈ اداکار اور خود ساختہ نقاد کمال راشد خان عرف کے آر کے کا کہنا ہے کہ عامر خان ابھی ذہنی طور پر پریشان ہیں۔

کمال راشد خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ’چیمپئنز‘ کے لیے سلمان خان کے انکار کے بعد رنبیر کپور کا انتخاب کرنے پر تنقید کی ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پہلے عامر خان نے ایک اداکار سے درخواست کی کہ وہ ان کی فلم ’چیمپئنز‘ کریں جب اس نے انکار کردیا تو اب عامر خان رنبیر کپور سے اپنی فلم کرنے کے لیے درخواست کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے اداکار کے بارے میں لکھا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عامر خان ذہنی طور پر پریشان ہیں۔

کمال راشد خان نے مزید لکھا کہ عامر خان کو یہ بات لازمی سمجھنا ہوگی کہ رنبیر کپور ان کی فلم کیوں کریں گے؟

سوشل میڈیا صارفین کو عامر خان کے بارے میں کیا گیا یہ تبصرہ کچھ خاص پسند نہیں آیا اور اُنہوں نے کمال راشد خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔