ریڈیو پاکستان کی عمارت سے آلات چوری کرنے والا ملزم عدالت میں پیش

ریڈیو پاکستان کی عمارت سے آلات چوری کرنے والے ملزم کو پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

اے ٹی سی میں 9 اور 10 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھانا شرقی پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گزشتہ روز چارسدہ سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس سے ریڈیو پاکستان کے آلات بھی برآمد ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی ریڈیو پاکستان کے آلات چوری کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔