اے ڈی آر کمیٹی کی ازسرنو تشکیل، جسٹس یحییٰ آفریدی سربراہ مقرر

چیف جسٹس پاکستان نے بطور چیئرمین لاء اینڈ جسٹس کمیشن آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن (اے ڈی آر) کمیٹی کی ازسرنو تشکیل کردی۔

تنازعات کے متبادل حل کےلیے کمیٹی اور ٹاسک فورس دوبارہ تشکیل دے دی گئی ہے جس کے سربراہ جسٹس یحییٰ خان آفریدی ہوں گے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید بھی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

کمیٹی کی معاونت کےلیے تنازعات کے متبادل حل کے سلسلے میں ٹاسک فورس بھی تشکیل دے دی گئی۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ، لاہور سے جسٹس جواد حسن ٹاسک فورس کے ممبر ہوں گے۔

اٹارنی جنرل اور وزارت قانون کے نمائندہ بھی ٹاسک فورس میں شامل ہوں گے جبکہ تمام صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز بھی ٹاسک فورس کے ممبرز ہوں گے۔

ایڈوکیٹ مخدوم علی خان، فیصل نقوی اور سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن ٹاسک فورس کی ممبر ہوں گے۔