’اول تا سوم جماعت تک بچوں کو اگلی کلاس میں ترقی دے دیں‘

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے نجی اسکولوں کو پہلی سے تیسری جماعت کے بچوں کو پروموٹ کرنے کے لیے ہدایت جاری کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پہلی سے تیسری جماعت تک بچوں کو اگلی کلاس میں پروموٹ کردیا جائے۔

ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز کی ایڈیشنل ڈائریکٹر نے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات عید الفطر کے بعد لیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں تمام نجی اسکولوں میں تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست سے کیا جائے گا۔