مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا قافلہ اپنی منزل کی طرف دوبارہ روانہ ہو گیا ہے۔ ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مزید مزید پڑھیں
افغانستان کرکٹ بورڈ کابھارتی نوئیڈا اسٹیڈیم کے حوالے سے حیران کن یو ٹرن
افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی نوئیڈا اسٹیڈیم کے حوالے سے حیران کن یو ٹرن لے لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ سے بہتر تعلقات کے لیے یو ٹرن لیا ہے۔
افغان بورڈ کے ایک آفیشل نے نوئیڈا کے وینیو کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کے وینیو کے حوالے سے 2 متضاد بیانات سامنے آ گئے۔
مستقبل میں نوئیڈا کے انتخاب کو مسترد کرنے کو غلط قرار دیا اور بھارتی بورڈ کے 2 وینیوز کے انکار کے الزامات بھی واپس لے لیے۔
بھارت بورڈ کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کے خدشے سے افغان بورڈ کو بیان تبدیل کرنا پڑا۔
افغان بورڈ کے آفیشل کا کہنا ہے کہ نوئیڈا کے مقابلے میں افغانستان میں گراؤنڈز میں سہولتیں بہتر ہیں، لکھنو اور دہرادون وینیوز کی ہماری تجویز کو مسترد کر دیا گیا تھا، ہمیں کہا گیا کہ یہ نوئیڈا کا وینیو دستیاب ہے۔
اے سی بی انٹرنیشنل کرکٹ مینجر منہاج الدین ناز نے کہا ہے کہ گراؤنڈ اتھارٹیز نے بہت محنت کی ہے، کوئی اور بھی سینٹر ہوتا تو اسے وقت پر تیار کرنے میں انتی ہی مشکل پیش آتی۔
منہاج الدین ناز کا کہنا ہے کہ ہم نے بنگلورو اور کانپور کے مقابلے میں نوئیڈا کا انتخاب کیا، لاجسٹک کی وجہ سے ہمارے لیے یہ سینٹر اچھا تھا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ میں آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے نوئیڈا میں تینوں دن کھیل نہ ہو سکا۔
نکاسی آب کی ناقص سہولتوں کی وجہ سے نوئیڈا سینٹر کو تنقید کا سامنا ہے۔