معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
امریکا میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے زمین پر ستاروں جتنی توانائی پیدا کرنے جیسا ناممکن کام ممکن کر دیا۔
امریکا میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے دہائیوں کی تحقیق اور تجربات کے بعد آخرکار ایک شاندار کامیابی حاصل کرلی، زمین پر ستاروں جتنی توانائی پیدا کرنے جیسا ناممکن کام ممکن کر دیا۔
سائنسدانوں نے گرمی (heat) کا استعمال کرتے ہوئے نیوکلیئر فیوژن ری ایکشن کے ذریعے توانائی بنانے کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ دسمبر کی ایک رات کو لگاتار تجربات میں ناکامی کے بعد آخرکار ایک کامیاب تجربہ کرلیا گیا جس دوران نیوکلیئر فیوژن سے توانائی پیدا کی گئی۔
ماہرین کے مطابق یہ فیوژن اگنیشن ایک سیکنڈ کے 20 اربویں حصے کیلئے ہوئی جو کہ رائٹ برادرز کی 12 سیکنڈ والی پہلی پرواز کے مقابلے میں بھی 100 ارب مرتبہ کم تھا تاہم یہ ایک تاریخی کامیابی تھی، تاہم ابھی ان تجربات کو دہرانے، بڑے پیمانے پر آزمانے، ان کی پیمائش اور تقابلی جائزے لینے کی ضرورت ہے۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں 3 فٹبال گراؤنڈز سے بڑی، 7 ہزار ایکڑ پر محیط لارینس لیورمور نیشنل لیبارٹری میں نیوکلیئر فیوژن پر تحقیق کرنے والی ٹیم کا کہنا تھا کہ تجربے کی کامیابی سے کلین، لامحدود اور سستی توانائی کے آسان حصول کیلئے دروازے کھل گئے ہیں، اس کام کو مکمل کرپانا تھوڑا مشکل ہوسکتا ہے لیکن اب یہ ناممکن بلکل نہیں ہے۔
ماہرین کی ٹیم کی سربراہ نے بتایا کہ تجربات کیلئے لیبارٹری میں دنیا کی سب سے طاقتور ترین 192 لیزرز جب ہائیڈروجن ایٹم کو توڑتی ہیں اور اس سے ہیلیم اور توانائی پیدا ہوتی ہے تب لیبارٹری کی وہ جگہ ہمارے نظام شمسی کی سب سے گرم ترین جگہ بن جاتی ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ 1997 میں لیبارٹری کے قیام سے اب تک ہم پانچ مرتبہ تجربات میں ناکام ہوئے اور چھٹی مرتبہ ہمیں شاندار کامیابی ملی اور ہم نیوکلیئر فیوژن سے 2 میگا جولیس سے توانائی پیدا کرنے میں کامیاب ہوئے۔
ماہرین کے مطابق2 میگاجولیس توانائی ٹارگیٹ چیمبر میں جانے کے بعد 3.15 میگا جولیس بنی اور آؤٹ پٹ 50 فیصد رہا جو بھی مناسب حاصلات تھی اور تاریخ رقم کرنے کیلئے کافی تھی کہ سائنسدان اسے ایک حقیقی کامیابی قرار دے سکیں۔
امریکی محکمہ توانائی کے آفس آف سائنس کے مطابق نیوکلیئر فیوژن ری ایکشن سورج اور دیگر ستاروں کو ایندھن فراہم کرتا ہے۔ ایک فیوژن ری ایکشن میں دو ہلکے نیوکلیائی (Light Nuclei) آپس میں مل کر ایک بھاری نیوکلیئس (Heavier Nucleus) بناتے ہیں۔ اس عمل سے توانائی (Energy) خارج ہوتی ہے کیونکہ ایک نیوکلیئس کا مادہ (Mass) دو اصل نیوکلیائی مادوں کے مقابلے میں کم ہوتا ہے لہٰذہ بچا ہوا مادہ توانائی میں تبدیل ہو جاتا ہے۔