امریکا کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز سے زائد کی امداد کا اعلان

امریکا نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں خوراک کے بحران پر قابو پانے کے لیے مزید ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز سے زائد کی امداد کا اعلان کر دیا۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دیگر حکام کے ہمراہ خیرپور کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔

امریکی سفیر نے کہاکہ خوراک کا سنگین بحران دیکھا ہے ۔16 لاکھ سے زائد بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔

اس کمی کو پورا کرنے کے لیے امریکا نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کے لیے مزید ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز سے زائد کی امداد کا اعلان کیا ہے۔