آمنہ بلوچ نے سیکرٹری خارجہ کی ذمے داریاں سنبھال لیں

سینئر سفارت کار آمنہ بلوچ نے سیکرٹری خارجہ کی ذمے داریاں سنبھال لیں۔
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ آمنہ بلوچ 33 ویں خارجہ سیکرٹری تعینات ہوئی ہیں، وہ ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ آمنہ بلوچ چین میں پاکستانی قونصل جنرل رہ چکی ہیں، وہ یورپی یونین، بیلجیم اور ملائیشیا میں پاکستانی سفیر رہ چکی ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ آمنہ بلوچ پاکستان کی دوسری خاتون سیکرٹری خارجہ ہیں، اس سے قبل تہمینہ جنجوعہ سیکریٹری خارجہ کے عہدے پر فائض رہ چکی ہیں۔

آمنہ بلوچ اس سے قبل بھی بیرون ممالک پاکستانی مشنز میں اہم عہدوں پر فائض رہ چکی ہیں، انہوں نے چین میں بطور کونسل جنرل اور ملائیشیا میں ہائی کمشنر کی ذمے داریاں نبھائی ہیں۔