پی ٹی آئی کےقومی اور صوبائی اسمبلی کےامیدواروں کا پارٹی چھوڑنے کااعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2 قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے 2 قومی اسمبلی اور 2 صوبائی اسمبلی کے امیدوار نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔

پی ٹی آئی چھوڑنے والوں میں چوہدری صدیق، علی اشرف، سرفراز مہر اور سردار حق نواز شامل ہیں۔