حکومت کا کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ایک اور بڑا فیصلہ

حکومت نے ملک میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حاجیوں کا ائیرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

ڈائریکٹرحج نے ڈائریکٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اس حوالے سے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ حج سے واپسی پرحاجیوں کا ائیرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کیا جائے۔

وزارت صحت نے سول ایوی ایشن سے نجی ائیرلائنز کے ذریعے آنے والے حاجیوں کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔مراسلے میں ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے لیے ائیرپورٹس پرسی اے اے اور اے ایس ایف اہلکاروں کی تعیناتی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔