آصف علی زرداری آج شام لاہور پہنچیں گے

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری آج شام لاہور پہنچیں گے۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق آصف زرداری پارٹی کے اعلیٰ سطح اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

آصف زرداری اہم شخصیات کی پارٹی میں شمولیت سے متعلق بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سے اہم شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔

دورے کے دوران آصف زرداری کی مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے بھی ملاقات متوقع ہے۔